8 اکتوبر، 2026، 6:05 PM

ریاض کے ہوائی اڈے پر یمنی فوج کا بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

ریاض کے ہوائی اڈے پر یمنی فوج کا بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

یمنی مسلح افواج نے سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے جس کے بعد ہوائی اڈے کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا گیا کہ سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی مسلح افواج کی جانب سے ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ میزائل نے اپنے ہدف کو درست طور پر نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایئرپورٹ کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔

جنرل یحیی سریع نے کہا کہ ہم آخری بار تمام بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کو خبردار کرتے ہیں کہ سعودی عرب کی فضائی حدود میں پروازیں جاری رکھنے کے کیا نتائج ہوسکتے ہیں۔

یمن کی مسلح افواج نے مزید کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاوہ سعودی عرب کی فضائی حدود فوجی کارروائیوں کا میدان بن چکی ہیں۔

News ID 1941964

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha